مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرکاری فوج کی داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ شام اور عراق میں امریکی جنگی طیاروں نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی شہر حمص میں سرکاری فوج کی بمباری کے نتیجے میں 31 دہشت گردہلاک ہوگئے۔ حلب میں دہشت گردوں نے ایک اسکول پر فائرنگ کردی جس میں ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف امریکی اور سعودی اتحادی فوج نے شامی شہر کوبانی کے قریب داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
مہر نیوز/27 اکتوبر/ 2014 ء : شام میں سرکاری فوج کی داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ شام اور عراق میں امریکی جنگی طیاروں نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
News ID 1843134
آپ کا تبصرہ